May ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر ناجائز صیہونی حکومت کی بمباری (ویڈیو)

غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی شب غزہ کے خلاف اپنی فضائی جارحیت کے آغاز کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنے ڈرون طیاروں کی مدد سے غزہ کے تین علاقوں السفینہ، البیدر اور زیتون محلے کے جنوبی علاقے پر بمباری کی ہے۔

غزہ کے خلاف جارحیت اُس وقت شروع ہوئی جب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اپنی فوج کے کمانڈروں کو حکم دیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے ہونے والے راکٹ حملوں کا جواب دیں۔

فلسطینی مزاحمت نے جہاد اسلامی تنظیم کے سینیئر رہنما شیخ خضر عدنان کی صیہونی حراست میں شہادت کے جواب میں منگل کی شام مقبوضہ فلسطین کے علاقوں سدیروت، ایرز، ایبیم اور شعار ہنیگیف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

شیخ عدنان نے پیر اور منگل کی درمیانی شب صیہونی حکومت کے ظلم و جبر اور خودسرانہ طور پر اپنی انتظامی حراست کے خلاف چھیاسی دن کی بھوک ہڑتال کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

ٹیگس