فلسطینیوں نے صیہونیوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غاصب صیہونیوں کے خلاف 241 کارروائیاں انجام دیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف ریکارڈ توڑ 241 کارروائیاں انجام دیں۔ ان کاروائیوں میں فائرنگ، پٹرول بم کا استعمال اور شدید جھڑپیں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ اسرائیل کے ایک ڈرون اور صیہونی فوجیوں کی 4 بکتر بند گاڑیوں کو بھی فلسطینی نوجوانوں نے تباہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اکتیس مارچ سے چھے اپریل تک غاصب صیہونیوں کے خلاف تین سو اڑسٹھ کاروائیاں انجام پائی ہیں، جن میں 3 صیونی ہلاک اور 41 زخمی ہوئے جبکہ اِدھر 11 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی مزاحمت کے مذکورہ اقدامات جوابی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران صیہونی حکومت نے مسجد الاقصیٰ اور فلسطین کے مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف اپنی جارحانہ دہشتگردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست اور منھ توڑ جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے کوئی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ۔