رام اللہ، اسرائیل کے لئے بنا غیر محفوظ، ایک نئی تنظیم کا آیا بیان+ ویڈیو
فلسطین کے شہر رام اللہ میں ایک نئی مزاحمتی تنظیم نے اپنی موجودگی کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رام اللہ کے "الجلزون" کیمپ میں فلسطینی مجاہدین نے شہید خضر عدنان کے خون کا بدلہ لینے کے مقصد سے ایک نئی مزاحمتی تنظیم کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی لڑنے والی فورسز نے مغربی کنارے کے اس شہر میں ایک نئی مزاحمتی تنظیم کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی ویب سائٹ شہاب کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ایک گروپ نے جمعے کی شام رام اللہ شہر میں مزاحمتی تنظیم مخم الجلزون بريگیڈ کی موجودگی کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر شہروں کی طرح مزاحمتی تنظیمں کی تشکیل بھی جاری رہے گی اور مغربی کنارے کے علاقے حملہ آوروں کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہوں گے۔
الجزون بریگیڈ کے ایک رکن کی طرف سے شائع کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ مزاحمتی گروپ صیہونی حکومت کی جیلوں میں تحریک جہاد اسلامی کے رہنماوں میں سے ایک خضر عدنان کی شہادت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔
اس تنظیم نے "بیت ایل" میں صیہونی آبادکاروں کو انتقام کی دھمکی دی اور کہا ہے کہ وہ شہید عدنان کے خون کا بدلہ لیں گے۔