May ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی امریکہ کی بڑی شکست

عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ بارہ سال کی استقامت کےبعد شام کو کامیابی ملی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اخبار رای الیوم  کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کو امریکہ کے لئے بڑی شکست قرار دیا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی سے پتہ چلتا ہے کہ علاقے میں امریکہ و غاصب صیہونی حکومت کی پوزیشن کافی کمزور ہوتی جا رہی ہے اور ان کا اثرورسوخ بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔

عبدالباری عطوان نے کہا کہ بارہ سال کی استقامت کےساتھ شام کو کامیابی ملی اور اب عرب لیگ میں شام کی واپسی کا صرف خیرمقدم کیا جانا کافی نہیں بلکہ سنجیدہ اقدامات عمل میں لائے جانے اور شام کی تعمیر نو اور اس ملک کے عوام کے مسائل و مشکلات کم کئے جانے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے ایک ایسے وقت میں کہ جب سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد میں دو ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے، قاہرہ میں شام کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے رپورٹ دی ہے کہ عرب لیگ کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں رکنیت بارہ سال تک معطل رکھنے کے بعد شام کی واپسی سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ عرب لیگ نے نومبر دو ہزار گیارہ میں شام کی رکینت معطل کر کے اس پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔

ٹیگس