سعودی عرب میں مزید تین شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دے دی گئی
May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
قطیف کے تین شیعہ نوجوانوں کو سعودی عدالت نے موت کی سزا دی ہے جن پر دہشت گردی کے الزامات لگا کر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ان کے سر قلم کئے گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے تین شیعہ نوجوانوں کو دہشت گری کے الزامات کے تحت موت کی سزا دی ہے؛ سزا پانے والوں کے نام حسن المھنا، حیدر الموئیس اور محمد الموئیس بتائے جا رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان تین جوانوں کو قانونی مراحل اور تقاضے پورے کئے بغیر سزا دی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اپنے اس اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تین شیعہ نوجوان ایک دہشت تنظیم سے وابستہ تھے اور غیر ملک سے دہشت گردی کی ٹریننگ لے کر آئے تھے اور ان الزامات کے تحت انہیں موت کی سزا دی گئی ہے۔