May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • عراق میں تیل و گیس سے مالامال علاقوں میں امریکی فوجی اڈے

عراق میں قابض امریکی فوجی مغربی صوبے الانبار میں تیل سے مالامال ایک اور علاقے میں اڈہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے حدیثہ کے شمال میں واقع الجزیرہ کے علاقے میں قابض امریکی فوجی مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں ۔

اس ذریعے کے مطابق الانبار میں عین الاسد فوجی اڈے کے بعد الجزیرہ میں قائم کئے جانے والا امریکہ کا یہ دوسرا فوجی اڈہ ہوگا ۔ عراق کے اس ذریعے نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد عراق کے تیل سے مالامال علاقوں پر زیادہ سے زیادہ تسلط حاصل کرنا ہے۔

اس سے قبل عراق کے ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی نہ صرف یہ کہ عراق سے واپس نہیں جانا چاہتے بلکہ وہ عین الاسد کے اطراف کے علاقوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجی انخلا کے خواہاں ہیں ۔

ٹیگس