May ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • سوڈان کی جھڑپوں میں کتنے نومولود بچے جاں بحق ہوئے؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ سوڈان میں جھڑپوں کے آغاز سے اب تک تیس نومولود بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسٹیفن دوجاریک نے عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ان اعداد و شمار کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران الضعین شہر کے ایک ہسپتال میں بجلی منقطع ہونے سے آکسیجن کی کمی سمیت مختلف مشکلات کی وجہ سے چھے نومولود بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مجموعی طور پر سدھارنے والے نومولود بچوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں تمام متحارب فریقوں کے درمیان سات روزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے باوجود سوڈان میں اکا دکا جھڑپیں جاری ہیں۔ دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں کئی مقامات پر فوج اور سریع الحرکت فورس کے دستوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سوڈان میں مسلح جھڑپیں پندرہ اپریل دو ہزار تیئیس سے فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے شروع ہوئیں کہ جن میں اب تک کم از کم ایک ہزار افراد مارے جا چکے ہیں ۔ ان جھڑپوں کی وجہ سے اب تک دس لاکھ سے زائد سوڈانی باشندے بےگھر ہو چکے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق تقریبا ڈھائی کروڑ سوڈانی باشندوں یعنی اس ملک کی نصف آبادی کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

ٹیگس