May ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • شام پر ناجائز صیہونی حکومت کا پھر حملہ

پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ شام کے دفاعی سسٹم نے دمشق کی فضا میں دشمن کے فضائی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: شام کی سانا نیوز کےمطابق دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی کئی آوازیں سنی گئی اور شامی فوج کا دفاعی سسٹم میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے لئے فعال ہوا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

شام کے علاقوں پر صیہونی جارحیت، ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس دمشق حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام اپنے متعدد مراسلوں میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق، حلب اور مختلف دیگر علاقوں کو بارہا حملے کا نشانہ بنایا اور بیشتر موقعوں پر شام کے دفاعی سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

ٹیگس