یمن میں سیاسی حل کی ضرورت پر اقوام متحدہ کی تاکید
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یمن میں سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈ برگ نے ایک بیان میں یمن کی موجودہ صورت حال کو بحرانی قرار دیتے ہوئے اس ملک میں ایک سیاسی راہ حل کے حصول کے لئے بین الاقوامی حمایت کو جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے یمن میں جنگ کے فریقوں سے اپیل کی کہ وہ یمن میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں۔
ہینس گرینڈ برگ نے جاپان کے نائـب وزیر خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقات میں یمن میں فائر بندی کے لئے تمام فریقوں کی ترغیب اور اس ملک میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں وسیع البنیاد سیاسی عمل شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مسلسل کوششوں سے یمن میں پرامن مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔