سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد کتنی ہے؟
Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ادارۂ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی کل آبادی میں سے 41 سے زائد غیر ملکی شہری ہیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے اعلان کیا کہ 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی آبادی 32 ملین 200 ہزار تھی جن میں سے اس ملک کی آبادی کے 18 ملین 800 ہزار افراد سعودی شہری ہیں اور 13 ملین 400 ہزار افراد دوسرے ممالک کے شہری ہیں۔
اس طرح اس ملک میں رہنے والے 58 اعشاریہ 4 فیصد لوگ سعودی عرب کے شہری ہیں، اور 41 اعشاریہ 6 فیصد کا تعلق دوسرے ممالک کے شہریوں سے ہے۔
بنگلہ دیش، ہندوستان، پاکستان، یمن، مصر، سوڈان، شام، اردن، فلسطین، لبنان، کویت، صومالیہ اور تیونس کے شہریوں کی سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے۔