Jun ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ڈپٹی گورنرکار بم دھماکے میں ہلاک

افغانستان کے صوبے بدخشان کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدخشان میں طالبان حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ معزالدین احمدی نے بتایا ہے کہ آج صبح صوبہ بدخشان کے شہر فیض آباد کی عدالت کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں اس صوبے کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور مارے گئے ہیں ۔ اس دھماکے میں چھے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 

ٹیگس