Jun ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی عراق امنیت اور سسٹم کا اصلی رکن ہے: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر نے حشد الشعبی کے مراکز کا دورہ کیا اور ملاقاتیں کیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے دفتر کے بیان کے مطابق عراق کے وزیراعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر نے اس ملاقات میں حشد الشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور دہشت گرد کے مقابلے میں اس ادارے کی عظیم خدمات اور فداکاری کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتوی نے دشمن کے منصوبےکو ناکام بنا دیا اور اس کا نتیجہ اس قومی دہشت گردی کو ختم کرنے والے اس ادارے کی صورت میں نکلا۔عراقی وزیراعظم نے مزید کہ اکہ اس اقدام سے داعش کے مقابلے میں فتح نصیب ہوئی اور یہ عراق اور عراقی عوام کےلئے وحدت، ترقی اور صلح کا پیغام ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جہاد کفائی کے فتوی اور شہیدوں اور زخمیوں کے خون سے عراقی سرزمین سج گئی اور اس طرح تکفیری گروہ کا خاتمہ ہوا اور ہم اس موقع پر شہداء، اپنے کمانڈروں، ان کی قربانیوں کے نتیجے میں ملنے والی فتح کی یاد منائیں اور ملک اور ڈیموکریٹک نظام کے دفاع کےلئے ان کی خدمات کو سراہیں۔

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ حشد الشعبی کی انجینرنگ کور عوام کی خدمت کے منصوبے شروع کرنے میں بہت موثر ہے۔

ٹیگس