Jun ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • لبنان میں صدارتی امیدوار ازعور کو امریکی حمایت حاصل ہے: حزب اللہ

حزب اللہ سے منسلک ایک شخصیت نے اپنی تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ صدارتی امیدوار ازعور کو امریکی حمایت حاصل ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الدیار اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ سے منسلک ایک شخصیت نے لبنان میں صدارتی امیدوار ازعور کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صدارتی امیدواروں کی بنائی گئی صف میں سمیر جعجع، جبران باسیل، ولید جنبلاط کے گروہوں کی حمایت کر رہا ہے جن کا امیدوار ازعور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کا یہ فیصلہ نہ ہوتا تو یہ سب ممکن نہ تھا اور اسی طرح امریکہ نے لبنان سے سعودی عرب اور فرانس کے اثر و رسوخ کے خاتمے کی بھی کوششیں کی ہیں اور اس کا مطلب دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے مٰیں ایک خاص جماعت کو ترجیح دینا ہے اور حزب اللہ اسے قبول نہیں کرے گی۔

حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن نبیل قاووق نے اس مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو قومی وحدت کی ضرورت ہے جو اسے انتشار سے نجات اور فتنہ کے مقابلے میں اس کی حفاظت کرے اور ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اس فتنے کا راستہ بند کریں۔

اس سے پہلے لبنان کی اپوزیشن جماعت اور حزب تغیر کے 32 نمائندوں نے جھاد ازعور کی حمایت کا اعلان کیا تھا جب کہ حزب اللہ، امل تحریک نے نبیہ بری کی قیادت میں لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ اور المردہ گروہ کے لیڈر سلیمان فرنجیہ کو صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس