Jun ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ مسلسل تئیسویں ہفتے بھی جاری ہیں اور عوام نے ان کے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ بائیس ہفتوں کے دوران تل ابیب، مقبوضہ قدس، بئرالسبع، ریشون لتسیون اور ہرتزلیا سمیت غاصب اسرائیل میں شمال سے جنوب تک دسیوں شہروں میں نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ اور صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے بل میں عدلیہ کے اختیارات کو کم جبکہ اس کے مقابلے میں انتظامیہ اورمقننہ کے اختیارات اور طاقت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو نے حال ہی میں اس بل کی منظوری کو ملتوی کیا ہے لیکن مخالفین اور مظاہرین اس کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے بل کو عدلیہ کو کمزور کرنے اور اپنے خلاف مالی بدعنوانی اور رشوت ستانی کے تین کیسز کی کارروائی کو روکنے کے لیے ان کی ایک کوشش قرار دیتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ کابینہ کے یہ اقدامات صیہونی حکومت کو خانہ جنگی اورتدریجی تحلیل اور خاتمے کی طرف لے جائیں گے۔

ٹیگس