Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • یمن استقامتی محاذ کا اہم جز، صیہونی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: یمن کے وزیراعظم

یمن کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب صیہونی و مغربی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ تین ہزار دنوں تک جاری جارحیت کے باوجود یمنی عوام کی استقامت ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے جدیدترین ہتھیاروں سے لیس جارح افواج کا خالی ہاتھوں مقابلہ کرکے جارح افواج کے کئے دھرے پر پانی پھیر دیا۔

بدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ یمنی انقلاب کے قائد نے اس خطرناک اور اہم دور میں، عوام کے دلوں کو استقامت اور امید کے جذبے سے مالامال کیا لہذا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو یمن کی ارضی سالمیت پر حملے اور کرائے کے فوجیوں کی حمایت کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے ان سے کہتے ہیں کہ امن کے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ورنہ یمنی عوام، انہیں سبق سکھانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

یمن کے وزیراعظم نے کہا کہ یمن اب استقامتی محاذ کا موثر اور متحرک جز بن چکا ہے جو فلسطین سمیت، پورے علاقے میں صیہونی- مغربی تسلط پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

ٹیگس