Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • بیلاروس کے صدر کا خطرناک بیان، کیا دنیا ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے

بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو نے واضح کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ایٹمی حملے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

سحر نیوز/ دنیا: بیلاروس کی ٹیلی گراف ایجنسی کی خبر کے مطابق بیلاروس کے صدر نے واضح کر دیا ہے کہ حملے کی صورت میں ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا۔

روس کی تاس خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو کا کہنا ہے کہ روسی اسٹراٹیجیک ایٹمی ہتھیاروں کو کچھ دنوں میں بیلاروسی علاقے میں تعینات کر دیا جائے گا جبکہ اس ے پہلے لوکاشنکو نے یہ بھی کہا تھا کہ بیلاروس میں روسی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی "ممکنہ حملہ آوروں کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک ذریعے" کے طور پر ہے۔

دریں اثنا، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو 7-8 جولائی کو بیلاروس میں اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کر دے گا۔  روس کے اس قدم سے ایٹمی جنگ کے ساتھ عالمی جنگ کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ باخبر ذرائع اس قسم کے بیان کو یوکرین پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھ رہے ہیں۔

ٹیگس