Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • ملک کا ریلوے نظام بحال کرنے میں شام کی ایران سے تعاون کی اپیل

شام کے وزیر اقتصاد نے ایرانی کمپنیوں کو ملک کا ریلوے نظام بحال کرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کا سابقہ جنگ میں بری طرح نقصان پہنچا تھا۔

سحرنیوز/ایران: سینٹ پیٹرزبرگ میں 26 ویں بین الاقوامی اکنامک فورم کے دوران ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی مھرداد بذرپاش سے ملاقات کے بعد شام کے وزیر اقتصاد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے ریلوے نظام کو زبردست نقصان پہنچا ہے، ہم ایرانی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دمشق کا ریلوے نظام بحال کرنے کے منصوبوں میں تعاون کریں۔

شام کے وزیر اقتصاد نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورۂ شام کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ ایک تاریخی دورہ تھا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی میدان کا ایک نیا باب کھلے گا۔ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی نے کہا کہ ہم ایران کے صدر کے دورۂ شام کے دوران کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور دونوں ممالک باہمی برادرانہ اور گہرے تعلقات کو فروغ دیتے رہیں گے۔

ٹیگس