صیہونی دہشتگردی کا کرارا جواب، فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی، آٹھ صیہونی ہلاک و زخمی
فلسطین کے نوجوانوں نے مسلسل بنیادوں پر جاری صیہونی دہشتگردی کے جواب میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے چار صیہونیوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوانوں نے یہ شہادت پسندانہ کارروائی کی جس کے تحت انہوں نے فائرنگ کر کے چار غاصب صیہونیوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔
کامیاب کارروائی کے بعد فلسطینی نوجوان بھی صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔ بعض ذرائع نے مزاحمتی کارروائی کرنے والوں کی تعداد تین بتائی ہے جن میں ایک حماس کا رکن بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کے روز جنین کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے چھے فلسطینیوں کو شہید اور دسیوں کو زخمی کر دیا تھا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے صیہونیوں کی ہلاکت کو فلسطینیوں کی شہادت کا رد عمل قرار دیا ہے۔
فلسطینیوں کی اس کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان نے اُسے صیہونی حکومت کے منھ پر ایک دردناک طمانچہ قرار دیا ہے۔