Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود 2000 افغانیوں کو بغیر ویزا اور سفری دستاویزات کے باوجود افغانستان واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ ایران سے 90 ہزار افغان شہری موسم بہار سے اب تک واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تورخم سرحد پر پھنسے دو ہزار افغان شہریوں کو واپس افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ان افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات اور ویزا موجود نہیں تھا اور یہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام پذیر تھے۔

اُدھر ایران سے بہار کا موسم شروع ہونے کے بعد سے اب تک 90 ہزار افغان شہری واپس اپنے وطن کو لوٹ چکے ہیں۔

ٹیگس