Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں عیدالاضحی کی نماز کا روح پرور اجتماع، ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

فلسطینی مسلمانوں نے آج مسجد الاقصی میں نماز عید سعید قربان میں بھر پور شرکت کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں عیدالاضحی کی نماز کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں ایک لاکھ فلسطینیوں نے شرکت کی ۔ جبکہ القدس محکمہ اوقاف نے بھی کہا ہے کہ ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق، فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے بدھ کی صبح مسجد الاقصیٰ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔

غاصب و جابر صیہونی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع انتہائی سخت حفاظتی اقدامات  کئے تھے اور صیہونی فوجیوں کی رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر نماز عید میں شرکت کی۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے متعدد نوجوان فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

ٹیگس