Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں امن کی امید پر غزہ امن کونسل میں شمولیت اختیار کی گئی ہے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان وزیراعظم کے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ امن کونسل میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیار کی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔

سحرنیوز/پاکستان: لندن میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غزہ امن کونسل میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، وفاقی کابینہ نے غزہ امن کونسل میں شمولیت کا اختیار دیا تھا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غزہ امن کونسل میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اورغزہ کی تعمیر نو  ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیووس کا بہت اچھا دورہ رہا، ڈیووس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔

واضح رہے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی منظوری کے بغیر ٹرمپ کی نام نہاد غزہ امن کونسل میں شمولیت پر حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس