Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • مقتدیٰ صدر کےحامیوں نے کیا بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ

صدر تحریک کے کچھ حامیوں نے بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق مقتدیٰ صدر کےحامیوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 

بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ کیا اور قرآن مجید کی توہین کے خلاف نعرے لگائے۔

سویڈن کے سفارت خانے کے ملازمین پہلے ہی عمارت سے نکل چکے تھے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب مقتدیٰ صدر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت  کی۔

اس سے قبل صدر تحریک اور بعض دیگر سیاسی گروپوں نے جمعے کی شام سویڈن کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کی کال دی تھی۔

واضح رہے کہ 37 سالہ انتہا پسند سالوان مومیکا نے عید الاضحی کے پہلے دن قرآن مجید کو پھاڑ کر اسے آگ لگا دی ۔ اس کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنے اس عمل سے اظہار رائے کی آزادی کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ گستاخ قرآن نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت کا تقاضا ہے، اگر اُس سے یہ کہا جائے کہ تم یہ نہیں کرسکتے ہو تو یہ خطرناک ہوگا۔

ٹیگس