Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • عراقی جیٹ طیاروں کی داعش دہشتگردوں کے سلیپر سیلز پر حملے

عراقی جیٹ طیاروں کے یہ حملے قاطع الحضر کے علاقے میں انجام پائے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی جیٹ طیاروں نے موصل شہر کے جنوبی مضافات میں روپوش داعش کے دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی جیٹ طیاروں کے یہ حملے قاطع الحضر کے علاقے میں انجام پائے ہیں۔

اس سے قبل عراقی فضائیہ نے بغداد جانے والی الشط شاہراہ کو نشانہ بنایا تھا جہاں داعشی عناصر اپنے ٹھکانے تیار کر رہے تھے۔ اس حملے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے الطارمیہ میں روپوش، داعش کے نام نہاد والی بغداد سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

دو ہزار سترہ میں، تین سال کی جنگ کے بعد، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے بعض عناصر اب بھی مختلف علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے کچھ علاقوں میں مخفی طور پر سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس