Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق: داعش کے 6 خطرناک دہشتگرد گرفتار

عراق کی خفیہ ایجنسی نے صوبہ نینویٰ میں داعش کے6 خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صدی البلد کی رپورٹ کے مطابق، عراقی انٹیلی جنس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے یہ دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

داعش کے یہ دہشتگرد رقم لے کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے تھے۔

گرفتار ہونے والے داعش کے دہشتگردوں کا تعلق لشکر یرموک، أیسر الأسری، لشکر ذات الصواری اور دابق فورسز سے ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے سلیمانیہ میں داعش کے "شرعی قاضی " کے نام سے مشہور شخص کو گرفتار کیا تھا ۔

دو ہزار سترہ میں، تین سال کی جنگ کے بعد، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے بعض عناصر اب بھی مختلف علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے کچھ علاقوں میں مخفی طور پر سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس