شام اور روس کی مشترکہ فضائی مشقیں
Jul ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
شام اور روس کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپوتنک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فضائی حدود میں ہونے والی ان مشقوں میں شام اور روس کے جیٹ فائٹر مشترکہ کارروائیاں انجام دیں گے اور فرضی دشمنوں کے حملوں کا بھی جنگی الیکٹرانک آلات و وسائل سے مقابلہ کیا جائیگا۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فضائی حدود کی حفاظت اور شام میں نصب روسی ایئر ڈیفنس سسٹموں کو آزمارنا، ان مشترکہ مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔
اس دوران فرضی دشمن کے فضائی حملوں کا بھی مقابلہ کیا جائیگا۔
ماسکو اور دمشق کی مشترکہ فضائی مشقیں جولائی کے وسط تک جاری رہیں گی۔