مسجدالاقصی ہماری ریڈ لائن، بے حرمتی کا جواب فلسطینیوں نے راکٹ داغ کر دیا
فلسطینیوں نے کہا ہے کہ مسجدالاقصی ہماری ریڈ لائن ہے ہم اس کی بے حرمتی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ سے وابستہ العیاش بریگیڈ نے جنین سے صیہونی کالونی «رام أون» کی سمت القسام ون راکٹ داغا ہے۔
العیاش بریگیڈ نے صیہونی دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس کی بے حرمتی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے اور اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان دے دیں گے۔
العیاش بریگیڈ نے صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بعد کا اقدام سخت ترین ہو گا۔
واضح رہے کہ صیہونی بستیوں میں رہنے والے 343 انتہا پسند صیہونیوں نے جنھیں اسرائیلی فوجیوں کی مکمل پشتپناہی حاصل تھی مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ صیہونی انتہا پسندوں نے باب المغاربه کے داخلی راستے سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔ دوسری جانب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہوکی کابینہ کے انتہا پسند وزیر بن گویر نے چند انتہا پسند صیہونیوں کے ساتھ باب القطانین کے داخلی راستے سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔