Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  •  جنت البقیع میں حضرت امام حسین ع کی عزاداری

اس سال محرم میں جنت البقیع میں حضرت امام حسین ع کی عزاداری کی گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جنت البقیع قبرستان میں تاسوعائے حسینی کے موقع  حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی گئی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے اس مرتبہ سعودی عرب کی حکومت نے اس کی باقاعدہ اجازت دی تھی۔

 گزشتہ برسوں میں جنت البقیع قبرستان میں عزاداری کی اجازت نہیں تھی لیکن اس بار سعودی عرب نے عزادار زائرین کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ اسی لئے وہاں پر تعینات سکیورٹی فورسز نے مداخلت نہیں کی اور عزاداروں کو عزاداری سے نہیں روکا۔

عزاداروں نے اس موقع پر سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی اور یاحسین اور لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔

عزاداروں میں عراق اور بحرین کے عزادار بھی شامل تھے۔

ٹیگس