Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • دشمن الاقصی کے خلاف مذہبی جنگ شروع کرنے کے درپے: حماس

مقبوضہ شہر قدس میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن الاقصی کے خلاف مذہبی جنگ شروع کرنے کے درپے ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے مقبوضہ شہر قدس میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ فلسطینی قوم کسی بھی طرح صیہونی حکومت اور صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم گزشتہ 50 برسوں سے صیہونیوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے اور وہ انھیں قدس اور مقدس مقامات پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غرب اردن میں مزاحمتی فورسز اس بات پر قادر ہیں کہ اس جارحیت کو روکے اور ثابت کرے کہ جنین سے راکٹ فائر کئے جانے کی بنا پر دشمن نے اپنے اندازوں میں غلطی کی ہے۔

فلسطینی مجاہدین نے گذشتہ مہینے جنین کے علاقے سے غرب اردن کے شمال میں واقع شاکید صیہونی کالونی پر دو راکٹ فائر کئے تھے کہ جس سے صیہونیوں کے سارے توازن اور اندازے بکھر کر رہ گئے۔

ٹیگس