Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • شہادت پسندانہ کارروائی میں 6 صیہونیوں کے زخمی ہونے پر صیہونیوں کو مسلح کرنے کا مطالبہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر یتمار بن گویر نے شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی کالونیوں میں رہنے والے صیہونیوں کو مسلح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے معالیه ادومیم میں کل ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں 6 صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔ درایں اثناء ایک 30 سالہ صیہونی فوجی نے حالات سے تنگ آکر نتانیا شہر میں خود سوزی کی جس کے بعد اس کی حالت نازک ہے۔
صیہونی فوجی کی خود سوزی کی خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب حالیہ مہینوں کے دوران صیہونی فوجیوں میں خودکشی کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے  15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد فرید شوقی الزعاریر شہید ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسے جنوبی الخلیل میں فائرنگ کے شہید کردیا۔

ٹیگس