Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا ممکنہ زوال، صیہونی حکام  نے سرجوڑ لئے

صیہونی جاسوسی و فوجی حکام نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں مقتبوضہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے بحران کے بعد اسرائیل کے ممکنہ زوال پر اپنی حکمت عملی کا جائزہ لیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جاسوسی کے افسروں اور فوجی حکام نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں مقتبوضہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے بحران کے بعد اسرائیل کے ممکنہ زوال پر اپنی حکمت عملی کا جائزہ لیا ہے۔

صیہونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جاسوسی کے اداروں اور فوج کے اعلی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں جاری بحرانی صورتحال کے بارے میں ایک ہنگامی اجلاس تشکیل دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں مقبوضہ علاقوں میں جاری سیاسی اور عدالتی بحران کے دوران اسرائیل کے ممکنہ زوال پر اپنی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

صیہونی حکومت کے جاسوسی کے افسروں اور فوجی حکام نے اس طرح عدلیہ سے متعلق اپنے قانون کی حمایت اور اسی طرح صیہونی عدالت عالیہ کی حمایت سے متعلق اتفاق رائے کیا۔

در ایں اثناہ صیہونی حکومت  کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے ایک سروے رپورٹ کے نتیجے کے اعلان کے ساتھ مقبوضہ علاقوں میں جاری بحران پر صیہونی آبادی کے علاقوں میں پائی جانے والی بے چینی و اضطراب کی خبر دی ہے۔ اس سروے کے مطابق 33 فیصد غاصب صیہونی مقبوضہ علاقوں کو ترک کرنے کا سوچ رہے ہیں جبکہ 31 فیصد خانہ جنگی کی آگ بھڑک جانے پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

ٹیگس