Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  •  شہادت پسندانہ کارروائی میں اسرائیلی افسر کی ہلاکت پر صیہونیوں میں بے چینی

تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک صیہونی پولیس افسر کی ہلاکت، بہت بڑی سیکورٹی لیپس ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے چینل 14 کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سیکورٹی حکام کو اس بات کا جواب دینا ہو گا کہ کس طرح سے ایک فلسطینی نے، جو سیکورٹی اداروں کے زیر نظر تھا، جنیہ کیمپ سے  تل ابیب کے مرکز میں پہنچ کر کارروائی کی۔

واضح رہے کہ کل تل ابیب کے مرکز میں واقع علاقے "نحلہ بنیامین" کامل ابوبکر نامی فلسطینی نے ایک شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں ایک صیہونی پولیس افسر ہلاک اور دو صیہونی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع  نے تل ابیب میں صیہونی مخالف آپریشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب آپریشن ، صیہونی جارحیت اور بربریت کا جواب ، اور فلسطینی عوام کی اس قسم کی جارحیت پر غم و غصے اور نفرت کے اظہار کی ایک جھلک ہے۔

ٹیگس