Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  •  الجزائر کے صدر نے صیہونی حکومت کا مذاق اڑایا

صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی صحارا کے لیے مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے نتائج کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الجزائر کے صدر نے کہا کہ ان کے پاس کسی چیز کو تسلیم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ہفتے کی شام ملک کے قومی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں مغربی صحارا پر مغرب کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے صیہونی حکومت کے حالیہ اقدام پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مراکش کی کنگڈم کورٹ نے تقریباً تین ہفتے قبل خبر دی تھی کہ اس ملک کے بادشاہ محمد ششم کو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کی حاکمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

مغربی صحارا شمال مغربی افریقہ اور مغرب ملک کے جنوب میں ایک خطہ ہے، جو "پولیساریو فرنٹ" اور مراکش کی بادشاہی کے درمیان متنازع ہے۔

پولیساریو فرنٹ مغربی صحارا میں واقع ایک فوجی سیاسی تنظیم ہے، جو 1973 میں مغربی صحارا پر ہسپانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف ایک مزاحمتی گروپ کے طور پر اور اس خطے کی آزادی کے مقصد کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔

اسی ہفتے سنیچر کی شام، مغربی صحارا پر مراکش کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے تل ابیب کے فیصلے کے نتائج کے بارے میں نیوز اینکر کی جانب سے پوچھئے گئے ایک سوال کے جواب میں، الجزائر کے صدر نے کہا کہ میری رائے میں، کچھ بھی نہیں، کیونکہ جس کے پاس کچھ ہو ہی نہ وہ دوسروں کو کیا دے گا۔

ٹیگس