حزب اللہ کے سینئر کمانڈر نے اسرائیل کو وارننگ دے دی
حزب اللہ لبنان کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو قبرستانوں میں تبدیل کر دیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک کمانڈر نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے فوجی لبنان میں داخل ہوئے تو وہ ملک سے باہر نہیں نکل پائیں گے اور ان کے تمام ٹھکانوں کو قبرستانوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر کمانڈ "حاج جہاد" نے جمعے کی شام "المنار" چینل سے انٹرویو میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا۔
اس مزاحمتی تنظیم کے کمانڈر نے تاکید کی کہ اگر دشمن مستقبل کی جنگ میں لبنان کی سرزمین میں داخل ہوا تو لبنان سے نکلنے کے قابل نہيں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غاصبوں کے تمام ٹھکانے قبرستان بن جائیں گے اور تباہ ہو جائیں گے اور اسرائیلی فوجی ان سے بھاگ جائیں گے۔
2006 کی جنگ اور اس کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے، حاج جہاد نے جن کی تصویر اس انٹرویو میں چھپی ہوئی تھی، مزید کہا کہ ہم نے اسرائیلی فوج کو پسپا کر دیا اور سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے سامنے ایک ایسی فوج ہے جس کے پاس جنگی صلاحتیں نہیں ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسی مزاحمت کا سامنا ہے جس میں جیتنے کی اعلیٰ صلاحیت ہے۔
حزب اللہ کے کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ہم تقریباً 17 سال سے روزانہ کی تیاری کے بارے میں بات کر رہے ہیں، ہماری جنگ الجلیل یعنی مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن مسلسل یہ منصوبے پر کام کر رہا ہے کہ وہ کس طرح سے حزب اللہ کے مجاہدین کو الجلیل میں داخل ہونے سے روکیں لیکن اگر دشمن ہماری سرزمین میں داخل ہونے کا سوچتا ہے تو وہ وہاں سے نکل نہیں پڑ پائے گا۔