صیہونی فوجیوں کا نابلس پر حملہ، 20 فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424676-صیہونی_فوجیوں_کا_نابلس_پر_حملہ_20_فلسطینی_زخمی
فلسطینی ہلال احمر نے صیہونی فوج کی جانب سے نابلس پر حملے میں 20 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کا نابلس پر حملہ، 20 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے صیہونی فوج کی جانب سے نابلس پر حملے میں 20 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ صیہونی فوج نے مشرقی نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرہ پر حملہ کیا جو فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی فوج پر فائرنگ کی اور ان کی گاڑیوں پر دھماکہ خیز مواد سے حملے کئے۔
یاد رہے گزشتہ دنوں میں صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے کیمپ عقبات جبر میں دو فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔