Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ نے ایک بار پھر اسرائیل کا جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کی عسکری ونگ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مشرقی غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے اوربیٹر-K1 ڈرون طیارے کے شکار کی اطلاع دی گئی ہے۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا کہ ڈرون طیارہ جاسوسی میں مصروف تھا اور اسی وقت القسام کے مجاہدین نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

فلسطینی میڈیا نے منگل کی شام کو بتایا کہ مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا گیا۔

ٹیگس