افغانستان: عزاداری سید الشہداء کے جرم میں 10 شیعہ مسلمانوں کو قید کی سزائیں
طالبان ایک بار پھر مختلف حیلے بہانوں سے اس ملک کے مظلوم عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ غزنی میں محرم کے دوران عزاداری کرنے پر 10 شیعہ مسلمان نوجوانوں کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
طالبان نے ان 10 نوجوانوں کو ایک سے دس سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے چھ نوجوانوں کو طالبان فورسز نے ساتویں محرم کے ماتمی جلوس میں حضرت عباس علمدار کے علم (پرچم) کو نیچے اتارنے سے روکنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرفتار کر لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے چار مزید افراد کو 10 محرم الحرام یعنی روز عاشور کو غزنی کے مرکز میں گرفتار کیا گیا۔
طالبان نے ان عزاداروں پر انتظامی امور میں مداخلت کرنے کا الزام لگا کر انہیں جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ محرم کے پہلے عشرے میں غزنی میں طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔