کرکوک میں عراقی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
عراقی فورسز نے کرکوک میں داعش کے بچے کھچے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کرکوک میں داعش کے بچے کھچے عناصر کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرکوک کے علاقے وادی الشیئ میں داعشیوں کے ایک ٹھکانے کو عراقی فضائیہ نے بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔عراقی سیکورٹی فورسز نے پورے ملک میں داعشیوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کا آپریشن کئی سال سے جاری رکھا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 2017ء میں تین سالہ جنگ کے بعد عراق سے داعش کا خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عراق کے مختلف صوبوں دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، انبار اور بغداد میں داعش کے بقایا اور چھپے ہوئے دہشت گرد وقتا فوقتا دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں-