Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے کیا اہداف ہیں؟

شام کے ایک سیکورٹی ماہر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی غیر قانونی موجودگی علیحدگی پسندوں کی حمایت ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے ایک سکیورٹی ماہر نے امریکہ کی جانب سے اس ملک پر قبضے کے اصرار کا مقصد، کرد ملیشیا کی علیحدگی پسندی کی حمایت قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق شام کے سیکورٹی تجزیہ کار اور ماہر سعید فارس السعید نے عراق اور شام میں امریکی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا اور اس موجودگی کا مقصد کرد ملیشیا کی علیحدگی پسندی کی حمایت قرار دیا ہے۔

انہوں نے العہد نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ امریکہ کا ایک اور ہدف دہشت گرد گروہوں کو منظرعام پر لانا ہے، خاص طور پر اس لئے کیونکہ حالیہ عرصے کے دوران شام کے صحراؤں میں داعش کے عناصر کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعید فارس السعید نے ایران اور روس پر دباؤ کو امریکہ کا دوسرا ہدف قرار دیا اور واضح کیا کہ واشنگٹن، یوکرین کے حوالے سے روس پر اور لبنان و شام میں صیہونی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے سلسلے میں ایران پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شام کے اس فوجی تجزیہ کار کے مطابق امریکہ علیحدگی پسند ملیشیا اور دہشت گرد گروہوں کو اپنے ہتھیار اور حربے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ٹیگس