پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے درمیان زبانی کشیدگی
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اگر طاقت کا استعمال کیا تو اس سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو نقصان پہنچے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے صوبے ارزگان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اس ملک کے اندرونی مسائل ہیں جنھیں خود پاکستانیوں کو حل کرنا ہوگا۔
انھوں نے پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ ملک کے سیاسی حالات میں آنے والی تبدیلی اس بات کا باعث بنی ہے کہ مذاکرات نتیجہ بخش نہیں رہے ہیں۔
پاکستان کے بارے میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ پاکستانی حکام نے حالیہ مہینوں کے دوران بارہا کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ افغانستان میں بنایا جاتا ہے۔