Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کی پھر سے لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی

راس الناقورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کی ایک جنگی کشتی 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی کی نیشنل نیوز ایجنسی نےلبنانی فوج کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ راس الناقورہ کے علاقے میں ایک صیہونی کشتی لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔ لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے صیہونی فوج کی جانب سے لبنانی پانیوں کی خلاف ورزی کا معاملہ یونیفل افواج کے ساتھ زیر بحث ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2022ء میں لبنان اور غاصب صیہونی حکومت نے امریکہ کی ثالثی میں سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا لیکن اس معاہدے کے چند دن بعد ہی لبنانی فوج نے اعلان کردیا کہ راس الناقورہ کے علاقے میں دو صیہونی جنگی کشتیوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ لبنان کی سمندری حدود میں گھس آئی ہیں۔

ٹیگس