صیہونی ریاست، مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو تحمل کرنے کے قابل نہیں ہے:حماس
حماس کے ایک رہنما نے صیہونی ریاست سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ صیہونی ریاست مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو تحمل کرنے کے قابل نہیں اور المرت اور دوسرے صیہونیوں کی طرح، نتن یاہو کی حکومت بھی گرنے والی یے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک رہنما صلاح البردویل نے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جو صیہونی ریاست کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔
المردویل نے المیادین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو برداشت نہیں کرسکتے اور اس کی حکومت کے گرنے کا وقت قریب یے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے صیہونی دشمن اپنی بزدلی سے مزاحمتی فورسز کے رہنماؤں کو دھمکی دے لیکن اس نے جب بھی ایسی کارروائی کی تو اسے اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔
انہوں نے شیخ صالح العدوی کے قتل کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسی جنگ چھڑے گی جس کی صیہونیوں کو توقع بھی نہ ہوگی۔