Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • حماس کے رہنما کی ٹارگٹ کلنگ میں تاخیر کیوں؟

عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے سرکردہ رہنما صلاح العاروری کافی عرصے سے اسرائیل کے قاتلوں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن تل ابیب اس کارروائی پر مزاحمت کی سخت جوابی کارروائی کے خوف سے ایسا نہیں کر پا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق یدیعوت آحارنوت اخبار نے العاروری کے بارے میں ایک تجزیاتی رپورٹ میں انہیں حماس کی سب سے خطرناک اور اہم شخصیت قرار دیا ہے۔

اس میڈیا نے اعلیٰ سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل انہیں قتل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ انہيں سانپ کا منہ سمجھتا ہے جو مغربی کنارے میں حالیہ پیشرفت اور اس میں انتفاضہ کی قیادت کرتا ہے، ان سب کے باوجود اسرائیل اس شخص کے قتل سے خوفزدہ ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنما صلاح العاروری نے مغربی کنارے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، وہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ ہیں، انہیں دنیا کا سب سے خطرناک شخص سمجھا جاتا ہے، حماس نے دھمکی دی ہے کہ قتل و غارت گری دوبارہ شروع ہوئی تو یہ علاقائی جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

یدیعوت آحارنوت کے مطابق، العاروری کے قتل کے حوالے سے حالیہ سخت الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود بھی اپنے قتل کے امکان سے آگاہ تھے۔

ٹیگس