Sep ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • غذائی امداد کے بین الاقوامی پروگرام میں کمی، امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے ہے: انصاراللہ

بین الاقوامی غذائی تعاون پروگرام میں کمی، امریکی دباؤ کی وجہ سے ہے جس سے یمن کی معیشت مزید خرابی کا شکار ہو جائے گی

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے باضابطہ طور پر صنعا حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ یمن کے حوالے سے غذائی امداد کے پروگرام میں کمی کے فیصلے پر دستخط کرنے والے ہیں جس کی ہم نے مخالفت کی ہے اور یہ فیصلہ مشکوک بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ورلڈ فوڈ کے پروگرام میں کمی کرنا، امریکی دباؤ کی وجہ سے ہے اور اس سے یمن کی معیشت مزید خرابی کا شکار ہو جائے گی اور پانچ لاکھ بچے اور عورتیں غذا کی قلت کا شکار ہو جائیں گے اور انہیں امداد ملنا بند ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے اٹھارہ اگست کو یمن کےلئے ایک اعشاریہ صفر پانچ بلین ڈالر اگلے چھ ماہ کےلئے اعلان کئے تھے جن میں سے صرف 28 فیصد فراہم ہوسکے ہیں اور اس امداد میں کمی سے ستمبر کے آخر تک چالیس لاکھ یمنی شہری مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔

ٹیگس