صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 16سالہ فلسطینی شہید اور متعدد متعدد زخمی
Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
فلسطین کے مغربی کنارے میں جارح صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے غرب اردن میں غاصب صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان پُرتشدد کارروائیوں پر احتجاج کے لیے جمع ہونے والے مظاہرین پر صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی 16 سالہ نوجوان میلاد منتصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران متعدد فلسطینیوں کی زخمی ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا بدترین سال ثابت ہو رہا ہے، اب تک 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔