Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • خرطوم پر ہوائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوبی علاقے پر سوڈانی فوج کے ہوائی حملے میں چالیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج کے جنگی طیاروں نے خرطوم کے جنوبی علاقے سوق قورو پر حملہ کر دیا جس میں ابتدائی رپورٹوں کے مطابق گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
ان ذرائع کے مطابق دسیوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں بشائر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حملے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چالیس ہوگئی۔
سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار، غیر فوجی حکومت کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مقابل فریق فوجی اہلکار اس راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی بنا پر جمہموری طریقہ خطرے سے دوچار ہوگیا۔
ایسی حالت میں کہ سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی ہے سوڈانی فوج کے کمانڈر اور دیگر حکام نے افریقی یونین اور ایگاد تنظیم کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

ٹیگس