Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • مراکش میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدد بڑھ کر 3 ہزار

مراکش میں جمعہ کی رات آنے والے بھیانک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  

سحر نیوز/ عالم اسلام: افریقی ملک مراکش میں گزشتہ جمعہ کی رات آنے والے  زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2901 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5530 بتائی گئی ہے۔ اس زلزلے کو مراکش میں 6 عشروں میں آنے والا بدترین زلزلہ بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے کی شدت رکٹر پیمانے پر چھ اعشاریہ آٹھ تھی۔ متاثرہ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹنے اور راستے بند ہوجانے کی وجہ سے پہاڑی اور دور دراز کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیوں میں کئی دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔  ملبے تلے دبے زندہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایک اور افسوسناک خبر یہ ہے کہ زلزلے سے بےگھر ہونے والے بہت سے افراد ابھی تک ڈرے ہوئے ہیں اور وہ اپنے گھروں کو نہیں جار رہے ہیں۔  بے گھر ہونے والے افراد نے چوتھی رات بھی کھلے آسمان کے نیچے گزاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئیں تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس