Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • لیبیا کے علاقے درنا میں سیلاب کی تباہی، 5300 افراد لقمۂ اجل

لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق درنا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5300 سے بڑھ گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس نے لیبیا کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ لیبیا کے شھر درنا میں سیلاب سے ابھی تک 5300 سے زیادہ افراد موت کی آغوش میں سو چکے ہیں اور امدادی کاروائیاں علاقے میں جاری ہیں۔ اے ایف نے ھلال احمر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشرقی لیبیا میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے کیونکہ ہزاروں لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ٹیگس