ریاض میں صنعا کے حکام سے ملاقات میں، یمن میں جنگ کے خاتمے کےلئے معاہدے کا امکان
سعودی عرب کے وزیر دفاع نے انصاراللہ یمن کے وفد کے ساتھ امن کے عمل کو مکمل کرنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یمن میں صلح کے قیام کے حوالے سے جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایکس پر لکھا کہ انہوں نے صلح کے قیام کے لئے صنعا کے وفد سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔ سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے یمنی وفد سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب یمن اور یمنی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور یمنییوں کے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ایک سیاسی اور پائیدار راہ حل کا خواہاں ہے۔ انصاراللہ یمن کا وفد سال 2104ء کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری طور پرسعودی عرب کے دورے پر ہے جو بندرگاہوں اور ائیرپورٹوں کے محاصرے کے خاتمے، یمن کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، تعمیر نو، غیر ملکی افواج کے انخلاء کے شیڈول کے حوالے سے مذاکرات کےلئے عمان کی ثالثی میں مذاکرات کر رہا ہے۔