Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہیں، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کا بیان

ریاض میں سعودی اور یمنی وفد کی ملاقات کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ صنعا، سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے 21 ستمبر کے انقلاب کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعا ریاض کے تحفظات کو دور کرنے پر اتنا ہی آمادہ ہے جتنا سعودی عرب ہمارے تحفظات کو دور کرنے پر آمادہ ہے۔
المشاط نے مزید کہا کہ یمنی وفد کا دورہ ریاض مثبت رہا ہے اور ہمارے وفد کے ذریعے سعودیوں کا جو پیغام اور ضمانت کی بات کی گئی ہے، ہم اسے مثبت سمجھتے اور اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد کرنے میں جلدی کرنی چاہیے۔
انہوں نے عمان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یمنی وفد کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دیا تھا۔

ٹیگس