صیہونی فوجیوں کی جارحیت، 2 فلسطینی نوجوان شہید
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر حملہ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی خبر رساں ایجنسی شہاب نے فلسطین کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فورسز نے آج اتوار کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے طولکرم میں پناہ گزینوں کے کیمپ نور شمس پر حملہ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں عبدالرحمن سلیمان اودغش اور اسید جبعاوی کو شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نور شمس کیمپ پر اینٹی ٹینک میزائل(ENERGA) سے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے طولکرم شہر کا کئی جگہوں سے محاصرہ کرنے کے بعد نور شمس کیمپ پر حملہ کیا۔
دوسری جانب فلسطینی استقامتی گروہوں نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے بلڈوزروں پر آتشیں مواد سے حملہ کیا۔